ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایلفنسٹن فٹ اوور حادثہ : ریلوے بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ 

ایلفنسٹن فٹ اوور حادثہ : ریلوے بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ 

Sat, 30 Sep 2017 21:19:44    S.O. News Service

ممبئی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ممبئی کے پریل الفسٹن اسٹیشن پر کثیر ازدحام کی وجہ سے رونما بھگدڑ کے واقعہ کے ایک دن بعد ریلوے وزیر پیوش گوئل علاقہ کے ٹرین نیٹ ورک پر جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ریلوے بورڈ کے تمام افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے ، میٹنگ چرچ گیٹ میں واقع مغربی ریلوے کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی۔ ایک سینئر افسر نے کہا:وزیر نے کل طویل میٹنگ کی تھی اور آج وہ چرچ گیٹ میں بورڈ کے تمام افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ اجلاس میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور تمام پرنسپل محکمہ کے سربراہ بھی حصہ لیں گے ،حکام نے بتایاوزیر نے کل کے واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور اس لئے انہوں نے آج ایک بار پھر بورڈ کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پریل ٹرمنلس منصوبے کو انتہائی تیزی سے مکمل کرنے کا امکان ہے اور ایسے حادثات کی روک تھام پر سریع الحرکت اقدامات کئے جائیں گے ۔ حکام نے کہاان اسٹیشنوں پر بھی اضافی فٹ اوور بریج کی تعمیر کی جائے گی جہاں لوگوں کی نقل و حرکت زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاریلوے کے وزیر نے تمام مضافاتی اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازوں کو بہتر بنانے کیلئے تمام افسران کو ایک واضح منصوبہ بندی کا جامع خاکہ تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔ الفسٹن روڈ پر واقع فٹ اوور بریج پر کل ہوئی بھگدڑ میں کم از کم28افراد کی ہلاکت اور30سے زائدافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔


Share: